Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کے لیڈر مدو کرشنم نائیڈو کا انوکھا احتجاج

تلگودیشم کے لیڈر مدو کرشنم نائیڈو کا انوکھا احتجاج

حیدرآباد4اگست (یواین آئی )اے پی کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر تلگودیشم کے لیڈر مدو کرشنم نائیڈو نے چتور ضلع میں انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے سڑکوں پر صفائی کی اور لوگوں سے بھیک بھی مانگی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے مطالبہ کیا کہ اے پی کو فوری خصوصی درجہ دیا جائے ۔ پولاورم پروجیکٹ’ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کیلئے فنڈس منظور کئے جائیں۔ اے پی کیلئے علحدہ زون قائم کیا جائے ۔ پسماندہ اضلاع کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے ۔ صنعتوں کو ٹیکس کی رعایت دی جائے ۔ انہو ں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ مرکزی وزرا وینکیا نائیڈو ‘ ارون جیٹلی سے تعاون کی خواہش کی۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ریاست سے دھوکہ کیا اور ناانصافی کی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔ اسی دوران تلگو فلموں کے مشہور اداکار و ہندو پور کے تلگودیشم رکن اسمبلی بالا کرشنا نے آندھراپردیش کو خصوصی درجہ نہ دینے پر سنگین عواقب کا مرکز کو انتباہ دیا۔ انہو ں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ مرکز آندھراپردیش سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ انہو ں نے ریاست سے کئے گئے وعدوں اور راجیہ سبھا کی کارروائی کو یاد دلایا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا یہ بیان شخصی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT