Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگوشاعر سی نارائن ریڈی چل بسے

تلگوشاعر سی نارائن ریڈی چل بسے

حیدرآباد ۔ 12جون ( سیاست نیوز ) مشہور و مقبول تلگو شاعر ‘ رائیٹر و باوقار گیان پیتھ ایوارڈ یافتہ سی نارائن ریڈی آج چل بسے ۔ وہ 85سال کے تھے اور انہوں نے 80سے زائد کتابیں شائع کی جن میں کئی مشہور نظمیں ‘ گیت ‘ ڈرامے اور غزلیات شامل ہیں ۔ وہ 29جولائی 1931ء کو ضلع کریم نگر میں پیدا ہوئے ‘ انہیں 1988ء میں گیان پیتھ ایوارڈ اور 1977ء میں پدم شری کے علاوہ 1992ء میں پدم بھوشن دیا گیا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی ‘ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ گورنر مہاراشٹرا و ٹاملناڈو سی ایچ ودیا ساگر راؤ اور دیگر کئی قائدین نے سی نارائن ریڈی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT