Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تلگو اخبار کے نام پر فرضی ویب سائٹ کے ذریعہ دھوکہ

تلگو اخبار کے نام پر فرضی ویب سائٹ کے ذریعہ دھوکہ

حیدرآباد ۔ یکم / اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی مارکیٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے مشہور تلگو اخبار کے نام پر ویب سائیٹ تیار کرکے لوگوں کو گمراہ کن اشتہارات شائع کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ 32 سالہ ایس وینکٹا ششی دھر متوطن ضلع نیلور آندھراپردیش نے تلگو میں ایک ویب سائیٹ تیار کی اور اس میں محکمہ جنگلات کے 3174 مخلوعہ جائیدادوں کی بھرتی کیلئے ایک اشتہار شائع کیا اور گوگل کی رینکنگ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جس کیخلاف شکایت درج کروائی گئی تھی اور سائبر کرائم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT