Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کا عمل تقریبا مکمل آج رات دیر گئے فہرست جاری کئے جانے کا امکان

تلگو دیشم اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کا عمل تقریبا مکمل آج رات دیر گئے فہرست جاری کئے جانے کا امکان

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے تلگو دیشم پارٹی اور بی جے پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کا عمل آج رات تک مکمل ہوگا ۔ بی جے پی 110 نشستوں میں جہاں سے وہ مقابلہ کرنے کے خواہاں ہیں کم از کم 50 فیصد نشستیں طلب کررہی ہے ۔ بی جے پی کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ تقریبا طئے ہوگیا ہے اور نشستوں کی تقسیم پر کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ جہاں تک بی جے پی کا معاملہ ہے ۔ یہ تلگو دیشم کے ساتھ اس کی خواہش کے مطابق نشستوں کی تعداد کو شیر کرنے کے لیے رضا مند ہے لیکن ان نشستوں کو حاصل کرنے کی خواہاں ہے جہاں اس کے لیے کامیابی کے امکانات ہیں ۔جہاں سے اس کے ارکان اسمبلی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ تاہم 110 کے 50 فیصد نشستیں تلگو دیشم پارٹی کے لیے تقریبا قابل قبول ہے اور آج رات دیر گئے فہرست جاری کردی جائے گی کیوں کہ کل سے پرچہ نامزدگی داخل کرنا ہے ۔ بی جے پی کے ایک سینئیر قائد نے کہا کہ پارٹی گذشتہ تین دن سے تلگو دیشم کے ساتھ میٹنگس کررہی ہے اور 2 فروری 2016 کو منعقد ہونے والے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ممکنہ نشستوں کے حصول کے لیے کوشش کررہی ہے ۔ سیٹ الاینس اور امیدواروں کو قطعیت دینے کی کمیٹی کے ارکان میں جی کشن ریڈی ، صدر تلنگانہ بی جے پی ، ڈاکٹر لکشمن ، این رامچندر ریڈی ایم ایل سی ، سی رامچندر ایم ایل اے شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT