Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا

تلگو دیشم حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا

چندرا بابو نائیڈو پر سیاسی انحراف کیلئے اکسانے وائی ایس آر کانگریس کا الزام
حیدرآباد ۔ 12 مارچ ( سیاست نیوز)وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کی تلگو دیشم حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ چیف منسٹر اے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ وائی ایس آر پارٹی کے ارکان اسمبلی کو انحراف کیلئے اُکسارہے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین نے دعویٰ کیا کہ عوام تلگو دیشم پالیسیوں سے بیزار ہوچکے ہیں اور اس کی حکومت میں کرپشن بڑھ گیا ہے۔ ان ارکان نے توقع ظاہر کی کہ 2019ء کے اسمبلی انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ آندھرا پردیش کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان قائدین کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تلگو دیشم کی عوام دشمن پالیسیوں کو آشکار کیا جائے۔ وائی ایس آر کے سنہری دور کو عوام اب بھی یاد کرتے ہیں۔ پارٹی کی یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ایم پی مسٹر ایم راجہ موہن ریڈی نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے قیام کے 6 سال پورے کررہے ہیں اور رشوت کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ تلگو دیشم حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہم آخر تک لڑتے رہیں گے۔ مرکزی حکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ پورا کیا جانا چاہئے۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت میں برقرار رہنے اخلاقی حق نہیں رکھتے، کیونکہ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی کو اُکساتے ہوئے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT