Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم سستی شہرت پانے کی عادی : ناگیندر گوڑ کا بیان

تلگو دیشم سستی شہرت پانے کی عادی : ناگیندر گوڑ کا بیان

شمس آباد ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر علاقہ میں ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ناگیندر گوڑ ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ صدر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ پرانہیتا چیوڑلہ پر تلگو دیشم سیاسی کھیل کھیل رہی ہے ۔ راج شیکھر ریڈی کے دور میں جب یہ پراجکٹ شروع کیا تو تب بھی تلگو دیشم نے پدیاترا اور احتجاج کر کے اس کی مخالفت کرتے ہوئے ڈیزائن کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا اور جب اب ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی تو اب بھی دھرنا وغیرہ دے کر سستی شہرت حاصل کررہے ہیں پرانہیتا چیوڑلہ کو مہاراشٹرا سے پانی آئے گا اور اس کے ڈیزائن میں تبدیلی نہ کرنے سے پمپ کے ذریعہ پانی کو نچلے حصہ سے اوپر لاکر سربراہ کرنا پڑتا تھا ۔ جس سے برقی بل بھی کافی ہوگا جس سے حکومت کو نقصان ہوسکتا تھا ۔ جس کی وجہ سے ڈیزائن کی تبدیلی کی گئی تاکہ خرچ کم کیا جاسکے ۔ تلگو دیشم پارٹی ، ٹی آر ایس کی بڑھتی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس اسٹیٹ میناریٹی سیل جنرل سکریٹری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلا لحاظ مذہب کے کام کررہی ہے ۔ ٹی آر ایس فلاحی حکومت ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ ہریتاہرم کے تحت جھاڑیوں کی صفائی اور پودے لگانے کے کام کئے جارہے ہیں ۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے 51 ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے لیے سدھیر کمیشن قائم کیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد اس پر بھی عمل ہوگا ۔ اس اجلاس میں سورنا لتا ریڈی راجندر نگر حلقہ انچارج ، بھیم ارجن ریڈی ، انجنیلو راجندر نگر صدر ، محمد فاروق راجندر نگر میناریٹی سیل صدر ، شیکھر ریڈی ، ویرا سوامی ، رام پرساد ، مکرم خاں ، مرزا عبید علی ، کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT