Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم پراجکٹس کی دوبارہ ڈیزائننگ کی مخالف ، پرتاپ ریڈی

تلگو دیشم پراجکٹس کی دوبارہ ڈیزائننگ کی مخالف ، پرتاپ ریڈی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( این ایس ایس) : تلگو دیشم قائد پرتاپ ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم ریاست تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹ کے خلاف نہیں ہے تاہم وہ ٹی آر ایس قائدین کے ذاتی مفادات کے لیے ان پراجکٹس کے دوبارہ ڈیزائننگ کے کام کی مخالف ہے ۔ یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پراجکٹس کو پہاڑوں اور دیگر علاقوں کے درمیان تعمیر کرنا چاہئے تاہم کے سی آر ، ہریش راؤ اپنے ذاتی مفادات کے لیے 12 دیہاتوں کو متاثر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اگر دیہاتی متاثر ہورہے ہیں انہیں تین گنا زائد معاوضہ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس قائد پراجکٹس پر اپنے کمیشن کو فوقیت دے رہے ہیں ۔ تلگو دیشم قائد نے کہا ان کی جماعت ملاساگر پراجکٹ کی مخالفت کرے گی کیوں کہ اس پراجکٹ پر دس ہزار کروڑ عوامی دولت کو برباد کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT