Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم کا 87 اور بی جے پی کا 63 ڈیویژنوں پر مقابلہ

تلگو دیشم کا 87 اور بی جے پی کا 63 ڈیویژنوں پر مقابلہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔ دونوں پارٹیاں 150 ڈیویژن پر مقابلہ کریں گی ۔ جب کہ تلگو دیشم 87 اور بی جے پی 63 ڈیویژنوں میں اپنے امیدوار ٹھہرا کرے گی ۔ قبل ازیں تلگو دیشم نے بی جے پی کو 55 نشستیں دینے سے اتفاق کیا تھا اور خود 95 نشستوں پر مقابلہ کا فیصلہ کیا تھا بعد ازاں اس میں ترمیم کرتے ہوئے بی جے پی کو 60 اور تلگو دیشم کو 90 نشستیں دینے پر غور کیا گیا لیکن بی جے پی 63 ڈیویژنوں پر مقابلہ کرنے اپنی ضد پر قائم رہی اس کے بعد اس تنازعہ کو دونوں جانب کے قائدین نے حل کرلیا اور بی جے پی 63 اور تلگو دیشم 87 ڈیویژنوں پر مقابلہ کرے گی ۔ بی جے پی کے سینئیر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کو کم از کم 50 ڈیویژنوں پر کامیابی کی توقع ہے ۔ خاص کر وہاں سے جہاں پہلے ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل اور ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں ۔ مشیر آباد ڈیویژن میں بی جے پی بھولکپور ، اڈیکمیٹ ، گاندھی نگر اور رام نگر سے مقابلہ کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT