Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم کو جنا چیتنیہ یاترا منعقد کرنے کا اخلاقی حق نہیں

تلگو دیشم کو جنا چیتنیہ یاترا منعقد کرنے کا اخلاقی حق نہیں

انتخابی وعدوں میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا ، وائی ایس آر کانگریس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کہا کہ تلگو دیشم حکومت کو جنا چیتنیہ یاترا منعقد کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیوں کہ اس نے انتخابی وعدوں میں کسی وعدہ کو پورا نہیں کیا ہے ۔ پارٹی نے وجئے واڑہ میں شراب المیہ میں فوت ہونے والوں کے رشتہ داروں کو 20 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی کے رکن اسمبلی جی سری کانت ریڈی نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’ ہمارے پارٹی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ کی تحقیقات کروانے اور فوت ہونے والوں کے رشتہ داروں کو ایکس گریشیا کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی یاترا پارٹی کا ایک معاملہ بن گئی ہے کیوں کہ اس میں خود ستائشی ہوتی ہے اور بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں ۔ حالانکہ ایک وعدہ کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ اس پروگرام میں عوام کی شمولیت نہیں ہوتی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو حکومت میں پنشنس میں کمی کی گئی ۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ حکومت نے سب کو جابس کا وعدہ کیا لیکن سرویس کمیشن جو رکروٹمنٹ کرتا ہے جائیدادیں نہ ہونے کے اشارے دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو شمالی ساحلی آندھرا کے دورہ پر ہیں ۔ باکسائٹ پالیسی پر اپنے موقف کو کبھی واضح نہیں کرتے ہیں ۔ اس مسئلہ پر ان کا دوہرا معیار ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT