Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم کے دور میں ہی ریاست کی ترقی ہوئی : بی وینوگوپال

تلگو دیشم کے دور میں ہی ریاست کی ترقی ہوئی : بی وینوگوپال

شمس آباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم جنرل سکریٹری بی وینوگوپال نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں موجودہ حالات میں تلگو دیشم ارکان اسمبلی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ لیکن اس سے تلگو دیشم پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ 2019 انتخابات میں ٹی آر ایس سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہی ارکان اسمبلی دوبارہ تلگو دیشم پارٹی میں واپسی کریں گے ۔ تلگو دیشم پارٹی کو آندھرائی پارٹی قرار دیتے ہوئے مخالفین پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آئندہ انتخابات تک ٹی آر ایس میں پھوٹ پڑے گی اور کئی ارکان اسمبلی پارٹی کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ ٹی آر ایس حکومت عوام کو ڈبل بیڈروم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کے لیے مجبور کررہی ہے ۔ ڈبل بیڈ روم اسکیم کے ذریعہ ٹی آر ایس اپنے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ کررہی ہے اور جب اس میں ناکامی ہوگی تب ٹی آر ایس کا برا حال ہوجائے گا ۔ آر گنیش گپتا تلگو دیشم آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی شمس آباد میں کافی مضبوط ہے ہمیں پارٹی کو ضلع اور ریاست میں بھی مضبوط کرنے کے لیے شمس آباد سے آغاز کرنے کی ضرورت ہے ۔ بہت جلد منڈل کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی ۔ چیف منسٹر صرف وعدے اور اعلانات کررہے ہیں لیکن ابھی تک عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ 18 ماہ قبل انہوں نے شمس آباد سے جی او III کو برخاست کرنے کا اعلان کیا لیکن اس پر بھی عمل نہیں ہوا ۔ محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر نے کہا کہ تلگو دیشم ایک سیکولر پارٹی ہے جس کے لیے ہم کام کریں گے اور وقت آنے پر پارٹی کے لیے جان قربان کردیں گے لیکن پارٹی تبدیل نہیں کریں گے ۔ چند افراد کے پارٹی تبدیل کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ اس موقع پر گیانیشور یادو ، اجئے ، محمد امجد ، محمد جاوید ، حفیظ الدین ، رچا ملا داس ، سبھاش گوڑ ، سرینواس ، ریونت ریڈی ، سدھاکر ریڈی ، ذاکر ، شاکر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT