Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلگو رپورٹر پر حملہ کے خلاف احتجاج

تلگو رپورٹر پر حملہ کے خلاف احتجاج

بودھن ۔ 18 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورتی منڈل کے موضع ردرور میں بعض سیاسی قائدین کے حامیوں کی طرف سے ایک تلگو روزنامے کے رپورٹر پر حملے کے خلاف آج بودھن پریس کلب کے ارکان نے آر ڈی او دفتر کے سامنے احتجاج منظم کرتے ہوئے دھرنا دیا اور حملہ آوروں کی پشت پناہی کرنے والے سنگل وینڈو نائب صدر ایم سائیلو نائب سرپنچ نرسیا اور وائس چیرمین منڈل پرجہ پریشد سنجیو ریڈی کو حراست میں لیکر مذکورہ قائدین اور ان کے حامیوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بلند کئے اور آر ڈی او کی عدم موجودگی میں انچارج اے او سورنا کو یادداشت حوالے کیا ۔ تفصیلات کے بموجب برسراقتدار سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک قائد نے موضع ردرور سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسانی کرتے ہوئے پریشان کیا اور قائد کی اس مذموم حرکت کی پردہ پوشی کرنے ان کا مقامی قائدین نے ساتھ دیتے ہوئے اس معاملے کو دبانے لڑکی کی والدہ کو پہلے لالچ اور بعد میں دھمکیاں دینا شروع کردیا تھا ۔ تلگو روزنامہ نووا تلنگانہ کے رپورٹر اشوک نے حال حقیقت جانے کی کوشش کی اور لڑکی کی والدہ کا بیان قلم بند کر کے لوٹ رہے تھے کہ بعض افراد نے ان کا راستہ روک کر حملہ کردیا حملہ آوروں میں مذکورہ قائدین کے حامی خواتین بھی شامل تھے منصوبہ بند طریقہ سے کئے گئے حملے میں خواتین کو سامنے رکھا گیا ۔ اس دوران بعض نوجوان مبینہ طور پر کوئی ایسی شہ اشوک کو جبراً پلادی جس کے باعث اشوک چراکر زمین پر گر گے جنہیں مقامی لوگ نے 108 ایمبولنس کے ذریعہ ایریا ہاسپٹل بودھن پہونچایا جہاں اشوک کے پیٹ میں سے 250 ایم ایل نکالا گیا فی الفور رپورٹر اشوک کی طبعیت مستحکم ہے ۔ دفتر آر ڈی او کے سامنے منظم کئے گئے احتجاج کی قیادت صدر پریس کلب بودھن گنگولو ، خورشید اختر ، وجئے کمار اور کرشنا ، سمیر خان ، احمد ، سوری ، ابولورامو و دیگر صحافیوں کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی کے قائدین نے بطور اظہار یگانگت احتجاج میں حصہ لیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT