Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو فلم اسٹار بالکرشنا نے اپنے مداح کو تھپڑ مار دیا ، ویڈیو وائرل

تلگو فلم اسٹار بالکرشنا نے اپنے مداح کو تھپڑ مار دیا ، ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ 17 اگست (سیاست نیوز) تلگو فلم اسٹار اور تلگو دیشم پارٹی کے رکن اسمبلی نندا موری بالکرشنا نے ضلع کرنول میں اپنے ایک مداح کو مبینہ طور پر تھپڑ رسید کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو آج سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا۔ کرنول کے ٹاؤن نندیال میں کل رات یہ واقعہ پیش آیا جہاں بالکرشنا ضمنی اسمبلی انتخاب کیلئے اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے بعد رات میں یہاں پہونچے تھے۔ ویڈیو کلپ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوپور رکن اسمبلی بالکرشنا نے ہوٹل کی لابی میں اپنے مداح کو تھپڑ رسید کیا۔ ان کے پرستاروں کا ایک گروپ ان کی آمد پر پھول کا ہار پہنانا چاہا، اس دوران دھکم پیل ہوئی ۔ ان میں سے ایک مداح نے بالکرشنا پر گر پڑا جس پر برہم ہوکر انہوں نے مبینہ طور پر اسے پیچھے ڈھکیل دیا اور تھپڑ مار دیا۔ دن بھر کی تھکان کے بعد وہ رات 10:45 بجے ہوٹل پہونچے تو وہاں پر ان کے چاہنے والوں کا کثیر ہجوم جمع تھا۔ ان کے مداح انہیں پھول پہنانا چاہتے تھے، لیکن بالکرشنا نے انہیں مایوس کیا۔

TOPPOPULARRECENT