Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو فلم کے مخرب اخلاق مناظر پر اعتراض

تلگو فلم کے مخرب اخلاق مناظر پر اعتراض

ہنمنت راؤ اور ڈائریکٹر رام گوپال ورما کا ایک دوسرے کو چیلنج
حیدرآباد۔ 24 اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ اور متنازعہ فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما کے درمیان تلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ میں بوسہ بازی کے مناظر کے مسئلہ پر ٹھن گئی ہے۔ ہنمنت راؤ نے گوپال ورما کو شہر میں داخلے سے روکنے کا انتباہ دیا، دوسری طرف تلگو فلم ڈائریکٹر نے 25 اگست کو 10:30 بجے پرساد آئی میکس پہونچیں گے۔ انہوں نے ہنمنت راؤ کو روکنے کا چیلنج کیا۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہنمنت راؤ نے آر ٹی سی بسوں پر فلم کے پوسٹرس نکلوادیئے تھے اور انہیں پھاڑ کر اپنی برہمی ظاہر کی۔ انہوں نے پوسٹرس میں بوسہ بازی کے منظر پر اعتراض کیا اور اسے غیراخلاقی قرار دیا جبکہ رام گوپال ورما نے ٹوئٹر پر ہنمنت راؤ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح پوسٹرس پھاڑنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ وہ اپنے نواسے اور پوترے کی عمر والے نوجوانوں کو فلم بینی سے روک کر دکھائیں، اس پر ہنمنت راؤ برہم ہوگئے اور کہا کہ غیراخلاقی مناظر کے خلاف انہوں نے اپنی سماجی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ رام گوپال ورما جیسے ڈائریکٹرس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے سنسر بورڈ آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT