Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تلگو ٹی وی سیرئیل کی کوریوگرافر نے پھانسی لے لی

تلگو ٹی وی سیرئیل کی کوریوگرافر نے پھانسی لے لی

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) منگیتر سے فون پر بحث و تکرار کے بعد تلگو ٹی وی سیرئیل کے کوریو گرافر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ بھرت کمار متوطن کڑپہ تلگو ٹی وی ریالٹی شوز میں کوریو گرافر کی حیثیت سے رول ادا کیا کرتا تھا اور دو ماہ قبل اس کی منگنی ہوئی تھی ۔ بھرت کمار اپنی منگیتر سے روزانہ بات کیا کرتا تھا اور گزشتہ دو دن سے منگیتر کی جانب سے عدم توجہ دینے اور ایس ایم ایس کرنے کے باوجود بھی جواب نہ دینے پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ بھرت کمار نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT