Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / تلگو ڈائرکٹر پُری جگناتھ پر فینانسر کا حملہ

تلگو ڈائرکٹر پُری جگناتھ پر فینانسر کا حملہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلگو فلم ڈائرکٹر پُری جگناتھ نے آج پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ہے کہ مبینہ طور پر 3 افراد نے ان پر حملہ کیا ہے ۔ جگناتھ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ ابھیشک ، سدھیر اور ایم سبیا نامی افراد ان کے آفس جوبلی ہلز پہونچکر ان پر حملہ کیا اور تلگو فلم ’ لوفر ‘ میں سرمایہ کی گئی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ یہ فلم گذشتہ سال ریلیز ہوئی تھی ۔ سب انسپکٹر مقصود علی نے کہا کہ پولیس اس شکایت کی تحقیقات کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT