Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / تل ابیب میں فلسطینی نے اسرائیلی کو چاقو گھونپ دیا

تل ابیب میں فلسطینی نے اسرائیلی کو چاقو گھونپ دیا

اقوام متحدہ میں اسرائیل اپنے موقف پر قائم
یروشلم /اقوام متحدہ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے کہا کہ تجارتی صدر مقام تل ابیب میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر ایک فلسطینی نے اسرائیلی کی گردن میں چاقو گھونپ دیا جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ ’’قلقیلیہ کے ساکن 21 سالہ فلسطینی نے پیتاتیکوہ کے قریب ایک اسرائیلی کی گردن میں چاقو گھونپ دیا اور فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کو گرفتار کرلیا گیا‘‘۔ پولیس نے کہاکہ 32 سالہ عرب اسرائیلی شخص کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ حملہ آور نے اس کو یہودی سمجھ کر حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ حرم الشریف کے حساس مقام پر 14 جولائی کو فلسطینی بندوق برداروں کے حملے میں تین اسرائیلی عربوں اور دو اسرائیلی ملازمین پولیس کی ہلاکت کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد میں چاقوزنی کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے ۔ اس دوران اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے مسجد اقصی میں سکیوریٹی اقدامات کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن یہ سکیوریٹی اقدامات ضروری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT