Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / ’’تمام انسان مساوی ہیں اور خدا سب میں رہتا ہے‘‘

’’تمام انسان مساوی ہیں اور خدا سب میں رہتا ہے‘‘

اہل ثروت افراد، زیردستوں کی مدد کیلئے دست تعاون دراز کریں : موہن بھاگوت

بھوپال  ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سرسنچالک (سربراہ) موہن بھاگوت نے آج کہا کہ تمام انسان مساوی ہیں اور وہ سب کا یکساں احترام کرتے ہیں کیونکہ خدا سب میں رہتا ہے۔ موہن بھاگوت آج یہاں 15 ویں صدی کی بھکتی تحریک کے روحانی شاعروں سادھو سنت روی داس کے  یوم پیدائش کے ضمن میں سنگھ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان (اس عقیدہ کیلئے پہچانا جاتا ہے) خدا انسانوں میں رہتا بستا ہے۔ کوئی بھی ایک دوسرے سے برتر یا کمتر نہیں ہے۔ کسی سے امتیاز مت کرو اور خود کو کسی کے روبرو چھوٹا مت سمجھو‘‘ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ روحانی خوشی اور نفس کے اطمینان کیلئے وہ مذہبی خدمات انجام دیں اور انسانیت کیلئے کام کریں‘‘۔ بھاگوت نے ذات پات کی تفریق سے بالاتر معاشرہ اور سماجی ہم آہنگی کی پرزور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیشہ سخت محنت سے کام اور ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کریں کسی پیشہ کو کمتر نہ سمجھیں‘‘۔ بھاگوت نے مزید کہا کہ ’’تمام بھائی ہیں۔ (ذات پات کی) تفریق بھول جائیں۔ جو لوگ اہل ثروت و اہل استطاعت ہیں وہ کچھ جھک جائیں۔ زیردستوں اور محتاجوں کی مدد کیلئے دست تعاون دراز کریں تاکہ وہ بھی ترقی کرسکیں‘‘۔ بھاگوت نے کہا کہ ’’باہمی تعاون ہی ہمیں آگے بڑھاتا ہے اور یہی سنت روی داس کا پیغام بھی ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT