Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تمام بے گھر افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی

تمام بے گھر افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی

آرمور۔23 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل کے شہر پرکٹ میں حکومت کی اسکیم بے گھر افراد کو مکان کی تعمیر کا سنگ بنیاد ریاستی وزیر پوچارم سرینواس ریڈی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں ضلع کلکٹر یوگیتا رانا نے بھی شرکت کی ۔ ریاستی وزیر پوچارم سرینواس ریڈی نے سنگ بنیاد تقریب کے بعد ایم آر گارڈن میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کا مقصد تمام غریب بے گھر افراد کو ڈبل بیڈروم کا مکان تعمیر کرواکر دینا ہے ۔ اس غرض سے ہر اسمبلی حلقہ میں 400 مکانات کا نشانہ لیا گیا ہے ۔ اس طرح ضلع نظام آباد میںجملہ 3600 مکانات کی تعمیر 6ماہ کے عرصہ میں عمل میں لائی جائے گی ۔ آگے بتایا کہ ہر مکان کیلئے 5لاکھ 4ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں اور پانی ‘ سڑک ‘ برقی وغیرہ کیلئے ہر ڈبل بیڈروم مکان کیلئے 1.25 لاکھ روپئے دیئے جارہے ہیں ۔ اس طرح ہر مکان کو 6لاکھ 29 ہزار روپئے کا خرچ ہورہا ہے ۔ اسطرح ریاست تلنگانہ کے غریب بے گھر افراد کو اس سال 60ہزار مکانات دیئے جارہے ہیں ۔ اس کا خرچ تقریباً 4000ہزار کروڑ روپئے ہے ۔ بتایا کہ حقیقی بے گھر کو یہ مکان دیا جائے گا ۔ اس میںکوئی جانبداری نہیں برتی جائے گی ۔ گورنمنٹ عہدیداروں کے ذریعہ مستحق افراد کی فہرست ترتیب دی جائے گی ۔ اگر کوئی عہدیدار اس میں جانبداری سے کام لے تو اس پر ایکشن لیا جائے گا ۔ بتایا کہ پچھلی حکومتوں کی طرح اس ڈبل بیڈروم اسکیم میں دھاندلیاں نہیں ہوں گی ۔ پچھی کانگریس حکومت میں مکان تعمیر کرنے کے سلسلہ میں لاکھوں کی رقم ہڑپ لی گئی لیکن مکان تعمیر کرنا دور کی بات ہے اس کی بنیاد تک نہیں ڈالی گئی اور کہا کہ وزیراعظم کے چندر شیکھر راؤ کے مطابق پرکٹ قومی شاہراہ کے بازو یہ ڈبل بیڈرومس کے مکان تیار کئے جارہے ہیں ۔ یہاں پر جملہ 49ایکڑ اراضی ہے جس میں مکانات تعمیر کئے جائیں گے اور مستحق افراد کو صبر کرنے کی تلقین کی ۔ بتایا کہ ہر سال مکانات تعمیر کرواکر دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر یوگیتا رانا ‘ آر ڈی او ‘ ڈی آر او ‘ تحصیلدار اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ مقامی سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد عمل میںآیا ۔ اس پروگرام میں مائناریٹی قائدین محمد ساجد علی ‘ محمد اکبر علی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT