Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تمام سرکاری اسکولس اور کالجس کو بہتر سہولتوں کی فراہمی

تمام سرکاری اسکولس اور کالجس کو بہتر سہولتوں کی فراہمی

انٹرمیڈیٹ طلبہ کو مفت تعلیم، ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری کا خطاب
حیدرآباد۔/21جون، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست کے سرکاری مدارس و جونیر اور ڈگری کالجس میں تمام تر سہولتیں فراہم کرکے مستحکم بناتے ہوئے تعلیمی معیار میں بھی بہتری پیدا کرنے کے اقدامات کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت ملک بھر میں اپنی نوعیت کے منفرد اقدامات کرتے ہوئے ریاست میں انٹرمیڈیٹ طلباء کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس و دیگر عہدیداران ضلع تعلیمات پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکولوں، جونیر کالجوں، ڈگری کالجوں میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں۔ مسٹر کے سری ہری نے آج سنگاریڈی ضلع پریشد ہال میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کیلئے جاریہ سال 250 کروڑ روپئے مختص کی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیم فراہم ہونے کا طلباء کے والدین میں یقین ہونے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران متحدہ آندھرا پردیش ریاست میں سرکاری تعلیمی اداروں کی۔ کارکردگی اور تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کو نظرانداز کیا جاتا رہا تھا جس کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی زبردست متاثر ہوئی اور ہر کسی نے خانگی تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے پر اولین ترجیح دی جس کے نتیجہ میں سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ لیکن موجودہ تلنگانہ حکومت تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے تعلق سے عوام بالخصوص طلباء کے والدین میں ایک نیا اعتماد پیدا کرکے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں شریک کرانے پر توجہ دینے کی ترغیب دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT