Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تمام سرکاری دفاتر پر اردو سائن بورڈ کا طالبہ

تمام سرکاری دفاتر پر اردو سائن بورڈ کا طالبہ

یلاریڈی ۔24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ سرکار نے تو اردو زبان کو زبانی طور پر دوسرا درجہ دے دیا لیکن اس زبان کا درجہ کہیں دیکھنے میں نہیںملتا ۔ یلاریڈی کانگریس سینئر قائد مسٹر محمد لیاقت علی نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ سرکاری دفاتر کے سائن بورڈ پر اردو زبان غائب ہے جبکہ علحدہ تلنگانہ کے بعد اس زبان کو اس کا مکمل حق ملنے کی اقلتیوں کو قوی اُمید تھی لیکن تلنگانہ حکومت کی عدم دلچسپی و لاپرواہی سے اردو کو عملی طور پر دوسرا مقام نہیں مل رہا ہے ۔ مستقر پر تحصیل آفس ‘ گرام پنچایت ‘ اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ‘اسٹیٹ بینک آف انڈیا ‘ آندھرا بینک ‘ گرامینا بینک ‘ زرعی مارکٹ کمیٹی ‘ منڈل پریشد آفس ‘ محکمہ تعلیمات ‘ محکمہ زراعت ‘ محکمہ آبپاشی ‘ سرکاری دواخانہ ‘ محکمہ جنگلات اور کئی سرکاری دفاتر پر اردو سائن بورڈ نہ ہونے پر اردو داں طبقہ کو شدید مایوسی ہوتی ہے اور خاص کر آر ٹی سی بسوں کے سائن بورڈوں پر اردو درج نہ ہونے پر اردو داں مسافرین کو مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT