Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تمام سرکاری میڈیکل اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم

تمام سرکاری میڈیکل اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم

سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹرس کی دستیابی یقینی ہوگی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے ریاست میں تدریسی اور غیر تدریسی سرکاری میڈیکل اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم اس ماہ کے اواخر تک رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فیکلٹی اور ڈاکٹرس کی حاضری کا پتہ چلا سکے ۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے رہبر اصولوں کے تحت یہ اقدام کیا جارہا ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ڈاکٹرس سرکاری اداروں میں مقررہ وقت پر موجود رہیں اور تمام مقررہ وقت اپنے ادارہ میں گذاریں ۔ سارے ملک میں یہ شکایات ہیں کہ سرکاری ڈاکٹرس مقررہ اوقات میں دواخانوں میں موجود نہیں ہوتے ہیں اور عوام کی صحت کی پرواہ کیے بغیر پرائیوٹ پریکٹس کررہے ہیں ۔ ڈائرکٹر طبی تعلیم ایم رمنی نے کہا کہ جنوری تک بائیو میٹرک سسٹم تلنگانہ کے 26 تدریسی اور غیر تدریسی میڈیکل اداروں میں رائج ہوجائے گا حکومت کے اس اقدام سے پرائیوٹ میڈیکل اداروں پر منفی اثر پڑے گا کیوں کہ اب وہاں کوئی سرکاری ڈاکٹر نہیں پہونچ سکے گا ۔ اس وقت سرکاری دواخانوں کا یہ حال ہے کہ 2 بجے دن کے بعد کوئی بِڑا ڈاکٹر دستیاب نہیں ہوتا ۔ روزانہ بھی مقررہ سرجریز میں تاخیر ہورہی ہے ۔ سرجنس کا انتظار رہتا ہے جو بسا اوقات وقت پر نہیں آتے ۔ یہ شکایت ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے ذمہ داروں نے کی ہے یہ ادارہ مریضوں کو سرکاری دواخانے پہونچانے میں مدد کرتا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT