Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تمام سیاسی جماعتیں مطمئن : سی پی آئی

تمام سیاسی جماعتیں مطمئن : سی پی آئی

حیدرآباد۔ 19 مئی (این ایس ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سنٹرل آفس نے کیرالا میں ایل ڈی ایف کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آج ایک صحافتی بیان میں سی پی آئی کے قومی سیکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ ٹاملناڈو میں انا ڈی ایم کے اور مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے حیرت انگیز طور پر دوبارہ کامیابی حاصل کی ۔ مغربی بنگال میں کانگریس اور بائیں بازو اتحاد کو تلخ تجربہ ہوا حالانکہ انہوں نے اپنے نظریات کو فراموش کردیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آئی قومی عاملہ اجلاس میں مغربی بنگال کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ پارٹی کو پڈوچیری اور ٹاملناڈو میں بھی عوامی تائید حاصل نہ ہوسکی اور ایسا لگتا ہے کہ آسام میں بی جے پی کی کامیابی کے ذریعہ عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو مطمئن کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT