Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تمام طبقات کی ترقی کیلئے حکومت کی خصوصی دلچسپی

تمام طبقات کی ترقی کیلئے حکومت کی خصوصی دلچسپی

کارپوریشنس کا قیام اور رقومات کی فراہمی ‘ ایٹالہ راجندر کا بیان
حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) وزیر فینانس و سیول سپلائز مسٹر ای راجندر نے کہاکہ کسی بھی کام میں اپنے عزم و جستجو کے ذریعہ کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور اس کامیابی کے ذریعہ ہی آگے ترقی حاصل ہوسکے گی۔ آج یہاں رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ جملہ آبادی کے منجملہ 85 فیصد درج فہرست اقوام و قبائیل پسماندہ اور اقلیتی طبقات کو ترقی کے شعبہ میں آگے بڑھانے حکومت خصوصی دلچسپی کے ساتھ کام کررہی ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر ان طبقات کے کارپوریشنس کا قیام عمل میں لا کر رقومات مختص کررہی ہے۔ مسٹر راجندر نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ان طبقات کے کارپوریشنوں کو رقومات مختص کرنے کے باوجود بھی بعض وجوہات کے باعث وہ رقومات خرچ نہیں ہوپائیں۔ وزیر فینانس نے مذکورہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کئی پروگراموں کو روبہ عمل لاکر ان طبقات کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہاکہ عوام کو فیر پرائس شاپس کے ذریعہ مؤثر انداز میں غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ متعدد مرتبہ ان راشن شاپس پر اچانک معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ بلیک مارکٹ کا مکمل تدارک کیا جاسکے۔ انھوں نے اس موقع پر تیقن دیا کہ وہ بھگیرتا جینتی تقاریب کو سرکاری سطح پر منعقد کرنے کے لئے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT