Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ حقوق پر ایس آئی او کی مہم کا آغاز

تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ حقوق پر ایس آئی او کی مہم کا آغاز

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اس ملک میں ہر باشندے کو جینے کا حق حاصل ہے اور بہتر ہندوستان اس وقت تعمیر کیا جاسکتا ہے جب کہ ہر ایک کو جینے کا حق ملنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار آج این ایس ایس حیدر گوڑہ میں برادر لئیق احمد خاں صدر ایس آئی او تلنگانہ نے پریس کانفرنس سے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جینے کا حق ، عظمت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کا حق ، انسانیت کی بنیادوں میں سے ایک ہے لیکن اس کے برعکس اس ملک میں مختلف اقوام کو اس کے بنیادی حقوق ، لسانی ، مذہبی ، ثقافتی ، بنیادوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قتل و غارت گیری ، بے عزتی ، ہراسانی ، گاؤ کشی و قومیت کے نام پر ہراساں کرنا ایک معمول سا بن چکا ہے ۔ انہوں نے اس ضمن میں 16 تا 30 اگست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں مہم چلانے کا اعلان کیا تاکہ تمام طبقات کو مساویانہ حقوق مل سکے ۔ اس موقع پر مسرس برادر علیم احمد خاں ، عظیم الدین اور ڈاکٹر لقمان اور دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT