Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / تمام مطالبات کی تکمیل نہیں ہوسکتی: وزیر دفاع پاریکر

تمام مطالبات کی تکمیل نہیں ہوسکتی: وزیر دفاع پاریکر

…  او آر او پی اسکیم کا مسئلہ  …
تمام مطالبات کی تکمیل نہیں ہوسکتی: وزیر دفاع پاریکر
نئی دہلی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک رتبہ ، ایک وظیفہ (او آر او پی) اسکیم کے باقاعدہ اعلامیہ کی اجرائی پر احتجاجی سابق فوجیوں کی بے اطمینانی کے درمیان وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن تمام مطالبات کی تکمیل نہیں ہوسکتی ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ویٹرنس کے ’’زیادہ تر‘‘ مطالبات پورے کئے جاچکے ہیں، وزیر موصوف نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن جو قائم کیا جائے گا، وہ ان ’’مسائل‘‘ کا جائزہ لے گا۔ پاریکر نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر کہا، ’’یہ جمہوریت ہے۔ ہر کسی کو مطالبہ کرنے کا حق ہے۔ لیکن اعظم ترین حد تک  …  یکساں رینک کیلئے یکساں پنشن سے متعلق ان کا بڑا مطالبہ قبول کیا جاچکا ہے۔ بقیہ وہ سب کچھ ہے جس کا ہم نے (5 ستمبر کو) اعلان کیا تھا۔ اس میں سے وی آر ایس سے متعلق الجھن کو ختم کیا جاچکا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT