Friday , September 22 2017
Home / دنیا / تمام ممالک پر ایک دوسرے کا احترام لازمی : صدرچین

تمام ممالک پر ایک دوسرے کا احترام لازمی : صدرچین

ہندوستان کا معاشی راہداری کے مقبوضہ کشمیر سے گذرنے پر اعتراض کرتے ہوئے چوٹی کانفرنس کا بائیکاٹ
بیجنگ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ نے آج کہا کہ تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیئے ۔ ایک دوسرے کی حکومت اور علاقائی یکجہتی کا احترام بھی ان پر لازم ہے ۔ وہ اعلیٰ سطحی بیلٹ اینڈ روڈ فورم چوٹی کانفرنس کا افتتاح کررہے تھے جس کا ہندوستان نے ان اندیشوں کے تحت بائیکاٹ کیاہے کہ چین ۔ پاکستان متنازعہ معاشی راہداری پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے گذرتی ہے ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں چین کے نظریہ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے 63سالہ صدر ژی نے قدیم شاہراہ ریشم کا حوالہ دیا اور مختلف تمدنوں کی نمایاں اہمیت کے بارے میں بشمول دریائے سندھ کی تہذیب کے بارے میں تقریر کی ۔ ہندوستان کے چین ۔ پاکستان معاشی راہداری پر اعتراضات کا حوالہ دیئے بغیر صدر چین نے کہا کہ تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری ‘ وقار اور علاقائی یکجہتی کا احترام کرنا چاہیئے ۔ ایک دوسرے کی ترقی کے راستوں اور سماجی نظاموں اور ایک دوسرے کے مفادات اور بڑے اندیشوں کا احترام بھی لازمی ہے ۔ ہندوستان نے اجلاس میں غیر حاضر رہتے ہوئے کہا تھا کہ اسے 50ارب مالیتی  امریکی ڈالر چین ۔ پاکستان معاشی راہداری سے اپنی خودمختاری کو خطرہ محسوس ہوتا ہے کیونکہ یہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سے گذرتی ہے ۔تاہم چند ہندوستانی محققین نے دو روزہ چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے تمام 29ممالک کے قائدین کو یکجا کیا تھا ۔ صدر چین نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ایک ایسا اقدام ہے جو گذشتہ 100سال میں پہلی بار دنیا بھر کے عوام کے مفاد کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممالک کا کوئی چھوٹا گروپ قائم نہیں کیا جائے گا جو بیلٹ اینڈ روڈ اقدام میں شامل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT