Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / تمام ٹکٹیں فروخت، 26ہزارتماشائی فائنل دیکھیں گے

تمام ٹکٹیں فروخت، 26ہزارتماشائی فائنل دیکھیں گے

لندن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)لارڈز میں اتوار کو ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل کے تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔منتظمین کا دعوی ہے کہ 26500 تماشائی فائنل دیکھنے آئیں گے۔ٹورنامنٹ کے گروپ میچوں کو پچاس ملین لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔فائنل کے لئے ٹکٹ خریدنے والوں میں پچاس فیصد خواتین،جبکہ سولہ سال سے کم عمر تماشائیوں کی دلچسپی زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

افریقہ۔انگلینڈ تیسرا ٹسٹ 27 جولائی کو شروع ہوگا
لندن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹسٹ 27 تا 31 جولائی کینگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ناٹنگھم ٹسٹ میں افریقی ٹیم نے عمدہ واپسی کی اور 340 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹسٹ 4 تا 8 اگست مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT