Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تمام کسانوں کو سرکاری اسکیم سے وابستہ کرنے کا مطالبہ

تمام کسانوں کو سرکاری اسکیم سے وابستہ کرنے کا مطالبہ

کریم نگر ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں تقریباً 50 ہزار دودھ سربراہ کرنے والے کسانوں کو فی لیٹر چار روپیہ کے حساب سے اسکیم کیلئے اہل قرار دیا جائے۔ کریم نگر ڈائری چیرمین چیلمنڈہ راجیشور راؤ نے ریاستی حکومت کے متعلقہ وزیر سے اس بات کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ لمیٹیڈ ڈائری کو دودھ سربراہ کرنے والے کسانوں کو بھی حکومت کی شروع کردہ حوصلہ افزاء اسکیم سے استفادہ کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔ ریاستی وزراء پوچارم سرینواس ریڈی، ایٹالہ راجندر، جگدیشور ریڈی پلاننگ بورڈ کے نائب صدرنشین نرنجن ریڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر کابینی سب کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ چنانچہ ڈائری صدرنشین راجیشور راؤ نے ان سبھی وزراء سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے انہیں یادداشت حوالے کیں۔ تقریباً 18 سال قبل کسانوں سے روزانہ 12 ہزار لیٹر دودھ حاصل کرتے ہوئے یہ ڈائری اب روزانہ 1.90 لاکھ لیٹر دودھ 50 ہزار کسانوں سے حاصل کرتے ہوئے مارکٹ میں فروخت کررہی ہے۔ راجیشور راؤ نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں اس ڈائری کی بہتر پہچان ہوچکی ہے۔ اس کے تیار کردہ اشیاء انتہائی معیاری دودھ سے تیار کئے جاتے ہیں۔ ان اشیاء کی تیاری میں خاصی احتیاط برتی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر، ریاستی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی و دیگر اعلیٰ عہدیدار کریم نگر ڈائری کا تفصیلی معائنہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت فی الحال وجے ڈائری کو دودھ سربراہ کرنے والے کسانوں کو بھی فی لیٹر چار روپئے اسکیم سے وابستہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریم نگر کے تقریباً 50 ہزار کسانوں کو اس اسکیم سے استفادہ پہنچانے کیلئے وزراء کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT