Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / تمام کشمیری دہشت گرد نہیں ‘ راج ناتھ سنگھ کا جواب

تمام کشمیری دہشت گرد نہیں ‘ راج ناتھ سنگھ کا جواب

نئی دہلی ۔ 11 جولائی ( سیات ڈاٹ کام ) امرناتھ یاتریوں پر حملہ کے بعد آن لائین تنقیدوں پر غیر معمولی انداز میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ تمام کشمیری دہشت گرد نہیں ہوتے اور ملک کے تمام حصوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ایک سفری ویب پورٹل ’’ میک مائی ٹرپ ‘‘ ایڈیٹر کی جانب سے کئے گئے تبصرہ پر یہ رد عمل ظاہر کیا ۔ اس تبصرہ میں وزیر داخلہ کے اس بیان کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے تمام طبقات نے ایک آواز میں اس حملہ کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں کشمیریت ابھی زندہ ہے ۔ اس پورٹل کی ایڈیٹر سوچی سنگھ کالرا نے اس بیان پر نازیبا زبان استعما ل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو بھی یہ فکر نہیں ہے کہ یہاں کشمیریت زندہ ہے یا نہیں۔ جو ضروری ہے وہ یہ کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس پر راج ناتھ سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر ایسا کر رہے ہیں۔ نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ سارے ملک میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر میں سبھی لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT