Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / تمباکوپر قابو کیلئے وزیر صحت نڈا کو ڈبلیو ایچ او ایوارڈ

تمباکوپر قابو کیلئے وزیر صحت نڈا کو ڈبلیو ایچ او ایوارڈ

نئی دہلی8جون (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں تمباکو پر قابو پانے کی سخت کوشش کرنے پر مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈڈا کو آج عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ ’ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیا‘کی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم شیترپال سنگھ نے یہاں ایک پروگرام میں مسٹر نڈا کو یہ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 20ویں صدی میں دنیا میں دس کروڑ سے زیادہ لوگ تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔ یہ ایک سنگین خطرہ ہے جسے ابتدائی سطح پر ہی روکا جانا چاہئے ۔ایوارڈ قبول کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ وزارت کی اجتماعی کوششوں سے ملک میں تمباکو استعمال کے معاملات میں 81فیصد کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان کی توجہ ہمیشہ سے ہی نوجوانوں پر رہی ہے ۔ ان کی وزارت کے ذریعہ شروع کی گئی ’کیچ دیم ینگ‘مہم سے 15سے 17 برس کے نوعمر وں پر خاص توجہ دی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT