Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تمباکو اشیاء پر بھاری ٹیکس کی تجویز

تمباکو اشیاء پر بھاری ٹیکس کی تجویز

تعلیم اور صحت کیلئے زائد رقمی گنجائش، مرکزی بجٹ کی تیاری کیلئے مشاورت
حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی بجٹ کی تیاری کے لئے مشاورت شروع ہوچکی ہے۔ سماجی شعبہ کے گروپس سے مشاورت کے دوران اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ مرکزی حکومت تمباکو اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے والی ہے۔ سماجی بھلائی کے شعبوں بشمول تعلیم اور صحت کے لئے زائد رقومات مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ مشاورتی میٹنگ میں مرکزی وزارت فینانس تعلیم خاندانی بھلائی اور بہبودی خواتین و اطفال کے سرکردہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا اور بتایا کہ وسیع سماجی بھلائی نظام کے تحت حکومت بہتر تعلیم مؤثر حفظان صحت خاص کر بچوں خواتین اور سینئر سٹیزنس کی دیکھ بھال کو ترجیح دے گی۔ عام بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں یہ تیسرا مشاورتی اجلاس تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT