Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / تمغوں کو نذر آتش کرنا قوم کی توہین : پاریکر

تمغوں کو نذر آتش کرنا قوم کی توہین : پاریکر

سابق فوجیوں کو چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی تائید
ارکونم ؍ نئی دہلی 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عہدہ ایک پنشن تنازعہ میں آج مزید شدت پیدا ہوگئی۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے سابق فوجیوں کی جانب سے اپنے تمغے نذر آتش کرنے کی کوشش کو قوم کی توہین قرار دیتے ہوئے احتجاجی سابق فوجیوں سے مطالبہ کیاکہ وہ اس بات کا ثبوت دیں کہ اس احتجاج کے پیچھے کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔ دریں اثناء چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے سابق فوجیوں کی تائید میں آواز اُٹھائی ہے۔ وزیر دفاع کا تبصرہ اُس وقت سامنے آیا جب چند سابق فوجیوں نے اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے جنتر منتر پر اپنے تمغے نذر آتش کرنے کی کوشش کی جسے اُن کے دیگر احتجاجی ساتھیوں نے ناکام بنادیا۔ کجریوال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ چند افراد کے اجتماع سے خطاب نہیں کررہے ہیں۔ اُن سے ریٹائرڈ میجر جنرل ستبیر سنگھ نے جو احتجاج کی قیادت کررہے ہیں، سیاسی بیان دینے کی خواہش کی تھی۔ اروند کجریوال نے ٹوئٹر پر بھی تحریر کیاکہ وہ سابق فوجیوں کے تمام مطالبات سے متفق ہیں۔

TOPPOPULARRECENT