Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تمل ناڈو میں کانگریس کی انتخابی مہم ، محمد علی شبیر کی شرکت

تمل ناڈو میں کانگریس کی انتخابی مہم ، محمد علی شبیر کی شرکت

این ڈی اے عوامی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ، قائد اپوزیشن تلنگانہ کونسل کا الزام
حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر ٹاملناڈو میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ ان دنوں کوئمبتور اور نیلگری اضلاع میں کانگریس کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور مقامی قائدین کے ساتھ رائے دہندوں سے ملاقات اور ریالیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ کانگریس اعلیٰ کمان نے محمد علی شبیر کو ٹاملناڈو کے 2 اضلاع میں انتخابی مہم کی ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد کل ٹاملناڈو کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ محمد علی شبیر نے بتایا کہ کوئمبتور اور نیلگری اضلاع میں کانگریس پارٹی کا موقف مستحکم ہے اور مقامی عوام نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار انا ڈی ایم کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہبی بنیادوں پر رائے دہندوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ٹاملناڈو میں اسے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹاملناڈو کے عوام مرکز میں نریندر مودی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور نہ صرف ٹاملناڈو بلکہ آسام، مغربی بنگال اور کیرالا میں بی جے پی کو عوامی تائید کے حصول کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور ڈی ایم کے اتحاد بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT