Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تمل ناڈو کے انجینئرس کا مشن کاکتیہ پروگرام کی تفصیلات کا حصول

تمل ناڈو کے انجینئرس کا مشن کاکتیہ پروگرام کی تفصیلات کا حصول

حیدرآباد 12اپریل (یواین آئی )تمل ناڈو کے انجینئرس کے وفد نے آج حیدرآباد کے جل سدھا میں تلنگانہ کے وزیرآبپاشی ہریش راو اور آبپاشی کے سرکردہ افسروں کے ساتھ ملاقات کی۔اس ملاقات میں تالابوں کو کارگر بنانے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار مشن کاکتیہ پروگرام اورریاست کے ہر گھر کو پینے کا محفوظ پانی سپلائی کرنے کے لئے شروع کردہ مشن بھاگیرتا کی تفصیلات اور اس کے نتائج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔مسٹرہریش راو نے کہا کہ اس پروگرام سے ان تالابوں کی پرانی عظمت کو بحال کیا جاسکتا ہے ۔اس وفد نے تلنگانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مشن کاکتیہ کے کاموں کا تفصیلی طورپر معائنہ کیا۔اس ملاقات کے دوران اس پروگرام کے فائدوں اور اس سے زیرزمین پانی کی سطح میں اضافہ پر بھی اس وفد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو میں بھی ایسے ہی پروگرام کی شروعات کا عزم ظاہر کیا۔تمل ناڈو کے افسروں کی دو ٹیموں کو تلنگانہ کے آبپاشی کے افسروں نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی دیا۔

 

اردو یونیورسٹی میں
آج محمد قلی قطب شاہ یادگاری خطبہ
حیدرآباد، 12؍ اپریل (پریس نوٹ)  :  نائب صدرجمہوریۂ ہند جناب محمد حامد انصاری، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 13 اپریل ساڑھے بارہ بجے دن کو پہلا محمد قلی قطب شاہ یادگاری خطبہ پیش کریں گے۔ جناب ای ایس ایل نرسمہن‘ گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش اور جناب محمد محمود علی‘ نائب وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ محمد قلی قطب شاہ یادگاری خطبہ اردو یونیورسٹی میں علم و دانش کی روایت کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in   پر بھی اس کا لنک موجود ہے اور اس لنک کو کلک کر کے بھی یہ پروگرام دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT