Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / تمیم اقبال مزید دو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار

تمیم اقبال مزید دو ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار

میر پور۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے فارم اور فٹنس کو برقرار رکھنے کی صورت میں تقریباً دوآئی سی سی ورلڈ کپس کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔انہوں نے کہا کہ انہیں تقریبا ً سات ، آٹھ سال تک مزید کھیلنا چاہئے لیکن سب کچھ ان کی فٹنس اور فارم پر منحصر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں آسٹریلیا کے دورے پر کوئی تشویش نہیں اور امید ہے کہ ٹیم آئندہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پیٹرسن جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے خواہاں
لندن۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ورلڈ کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے امکان کو مسترد کرنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے جنوری 2014 میں انگلینڈ کی جانب سے آخری میچ کھیلا تھا اور وہ آئندہ سال جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے اہل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دو سال تک جنوبی افریقہ میں ٹوئنٹی20 کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT