Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / ’’تم پاکستانی ایجنٹس ہو ، یہاں سے چلے جاؤ ‘‘

’’تم پاکستانی ایجنٹس ہو ، یہاں سے چلے جاؤ ‘‘

ممبئی میں پولیس ظلم ، دو نوجوانوں کو زدوکوب ، واقعہ کی تحقیقات :کمشنر
ممبئی ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے دو مسلم نوجوانوں کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے انہیں ’’ پاکستانی ایجنٹس‘‘ قرار دیا اورکہا کہ وہ  ملک چھوڑ کر چلے جائیں ۔ یہ واقعہ مضافاتی باندرہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جہاں پولیس کے ساتھ  دو نوجوانوں کا پہلے جھگڑا ہوگیا جس کے بعد پولیس نے بھی شدید زدوکوب کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑکر چلے جانے کیلئے کہا ۔ حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر احمد جاوید نے بتایا کہ ڈی سی پی کو تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ یہ واقعہ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ دو نوجوان آصف شیخ اور دانش شیخ جن کی عمریں 19 سال کی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پولیس انسپکٹر کیدار پوار اور دیگر نے جو نائیٹ ڈیوٹی پر تھے ان پر حملہ کردیا ۔ پوار نے ان سے کہا کہ وہ پاکستانی ایجنٹس ہیں اور انہیں ملک چھوڑکر چلے جانا چاہئیے ۔ تاہم باندرہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں آپس میں لڑرہے تھے اس وقت آصف نے پولیس انسپکٹر پر حملہ کردیا ۔ چنانچہ ان دونوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ یہاں منتقل کرنے کے بعد آصف پولیس کے ساتھ کافی جارحانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے تھا ۔ وہ مسلسل یہ کہہ رہا تھا کہ اس کے کئی اہم شخصیتوں اور بااثر مسلم سیاسی قائدین کے ساتھ مراسم ہیں ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ جس وقت پولیس آصف سے پوچھ تاچھ کررہی تھی اس نے تین مرتبہ پولیس انسپکٹرکو مکے مارے ۔ پولیس نے کہا کہ آصف کو بھابھا ہاسپٹل منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹرس نے کہا کہ اسے معمولی زخم آئے ہیں لہذا شریک کرنے کی ضرورت نہیں ۔ جب پولیس عہدیدار سے یہ پوچھا گیا کہ آصف اور دانش کس طرح زخمی ہوئے تو انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں سب پتہ چل جائے گا ۔ آصف کے چچا عمر نے اس واقعہ کے سلسلے میں ایک شکایت درج کروائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT