Sunday , April 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / تنازعات پر نہیں سنگلز پر توجہ دینے کی ضرورت:وجے

تنازعات پر نہیں سنگلز پر توجہ دینے کی ضرورت:وجے

نئی دہلی۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی سابق ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج کا خیال ہے کہ لینڈر پیس اور مہیش بھوپتی کے موجودہ تنازعہ کو توجہ دینے کی بجائے سنگلز مقابلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں گزشتہ30 برسوں میں کوئی ہندوستانی کھلاڑی گرانڈ سلام میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پایا ہے ۔وجے امرت راج دہلی کے جمخانہ کلب کے گراس کورٹ پر ہونے والے روڈ ٹو ومبلڈن انڈیا ماسٹرز کے اعلان کے لئے منعقد پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔ ڈیوس کپ کے سابق کپتان امرت راج نے پریس کانفرنس کے بعد پیس اور بھوپتی کے تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر براہ راست کوئی جواب نہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس گزشتہ30 برسوں میں گرانڈ سلام کا ایک بھی اچھا کھلاڑی نہیں ہے ۔ہمیں اس بات پر زیادہ توجہ دینا چاہئے کہ ہم اچھے سنگلز کھلاڑی کیوں نہیں تیار کر پا رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT