Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / تنازعات کے بجائے کرکٹ پر توجہ دی جائے: کک

تنازعات کے بجائے کرکٹ پر توجہ دی جائے: کک

لندن ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کے کپتان السٹیر کک نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز کو تنازعات کے بجائے کرکٹ کے کھیل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے 24 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر جن کے کھیلنے پر اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی، چھ سال کے بعد لارڈز ٹسٹ میں شرکت کے ذریعے واپسی کررہے ہیں۔ انھوں نے 2010ء میں لارڈز ہی کے مقام پر جان بوجھ کر ’نو بال‘ پھینکے تھے۔ کک نے کہا کہ ’’میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں کہ میچ فکسرز کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینا چاہئے، لیکن اس وقت انھیں (عامر کو) اس کی سزا دی گئی، انھوں نے وہ سزا مکمل کی، اس لئے اب انھیں واپس آنے کا پورا حق ہے۔ انھوں نے اپنا وقت پورا کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اب کرکٹ پر توجہ دیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT