Monday , August 21 2017
Home / دنیا / تنزانیہ میں دستیاب ملبہ MH-370 کا ہونے توثیق

تنزانیہ میں دستیاب ملبہ MH-370 کا ہونے توثیق

کوالالمپور 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تباہ شدہ طیارہ کا ایک حصہ جو جون میں تنزانیہ کے ساحل کے قریب دستیاب ہوا، ملیشیا نے آج توثیق کردی ہے کہ یہ بدقسمت طیارہ MH-370 کا ایک حصہ ہے۔ ملبہ جزیرہ پیمبا میں جو تنزانیہ کے ساحل پر واقع ہے، دستیاب ہوا ہے۔ یہ تباہ شدہ طیارہ سے مربوط تازہ ترین حصہ ہے۔ یہ طیارہ کیوں غائب ہوگیا تھا ، یہ اب بھی ایک راز بنا ہوا ہے۔
سلامتی کونسل کو زیادہ جمہوری اور نمائندہ بنانا ضروری : بانکی مون
اقوام متحدہ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ بانکی مون نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل کو زیادہ ’’جمہوری اور نمائندہ‘‘ بنایا جائے۔ اُنھوں نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ تیز رفتار تبدیلیوں اور ’’انحطاط پذیر‘‘ صیانت کو دنیا بھر میں درپیش چیالنجوں پر ضرور غور کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ سلامتی کونسل میں اصلاحات ضروری ہیں۔ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جائیں اور اسے زیادہ جمہوری اور زیادہ نمائندہ بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT