Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / تنزانیہ کی خاتون پر حملہ ‘ ہائی کمشنر و سینئر حکام آج بنگلورو جائینگے

تنزانیہ کی خاتون پر حملہ ‘ ہائی کمشنر و سینئر حکام آج بنگلورو جائینگے

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تنزانیہ کے ہائی کمشنر اور وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم کل بنگلورو کا دورہ کریگی تاکہ وہاں ایک خاتون پر حملہ اور اسے برہنے کرنے کے واقعہ کا جائزہ لے گی ۔ حکومت نے اس واقعہ کو یکا و تنہا پیش آنے والا واقعہ قرار دیا ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں ٹیم کی روانگی کا فیصلہ کیا گیا ۔ سشما سوراج نے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس کو یکا دوکا واقعات سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ ایک حادثہ کے بعد پیش آنے والے واقعات کا سلسلہ تھا اور اس کو اکثر و بیشتر پیش آنے والا واقعہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT