Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / تنزیل احمد قتل کیس میں 2پولیس ملازمین معطل

تنزیل احمد قتل کیس میں 2پولیس ملازمین معطل

بجنور۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے آفیسر تنزیل احمد قتل کیس میں غفلت برتنے پر 2پولیس عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ۔ ایس پی نے بتایا کہ شاہ پور چوکی انچارج سریندر سنگھ اور کانسٹبل بورہ سنگھ کو معطل کیا گیا۔

 

این آئی ٹی سرینگر میں
غیرمقامی طلباء کا احتجاج
سرینگر۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں آج پھر ایک بار احتجاج کیا گیا جبکہ غیر مقامی طلباء نے اپنے مطالبات بشمول انسٹی ٹیوٹ کی کشمیر سے باہر منتقلی پر زور دینے کیلئے کیمپس سے جلوس نکالنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورس نے انہیں باب الداخلہ پر روک دیا۔ تاہم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتجاجی طلباء کیمپس سے باہر آکر میڈیا سے بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT