Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی میں ملوث دو افراد گرفتار

تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی میں ملوث دو افراد گرفتار

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی میں ملوث میں ایک اور ریاکٹ کو کمشنر ٹاسک فورس نے بے نقاب کردے ہوئے ان کے قبضہ سے دس لاکھ سے زائد پرانی کرنسی برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ دیپک کمار موڈانی ساکن چوڑی بازار بیگم بازار اور 43 سالہ محمد عبدالرؤف ساکن نواب صاحب کنٹہ فلک نما پرانی کرنسی کی تبدیل کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ دیپک کمار نے گذشتہ ماہ اپنے آبائی مقام راجستھان جاکر اپنے بعض رشتہ داروں سے 4 لاکھ 50 ہزار تنسیخ شدہ کرنسی حاصل کرلی اور اس کے اوسط نئی کرنشی فراہم کرنے پر 10 فیصد کمیشن کا مطالبہ کیا تھا ۔ وہ پرانے کرنسی اپنے ساتھ شہر منتقل کرتے ہوئے اس کی تبدیلی کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح محمد عبدالرؤف نے اپنے ایک دوست سعید ساکن گلزار ہاوز سے 6 لاکھ 16 ہزار تنسیخ شدہ کرنسی حاصل کی اور اس کی تبدیلی پر معقول کمیشن کا مطالبہ کیا تھا ۔ پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 10 لاکھ 66 ہزار نقد رقم برآمد کرلی اور انہیں ہمایوں نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT