Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی پر 9 افراد گرفتار

تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی پر 9 افراد گرفتار

کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔/25 مئی (سیاست نیوز) تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی میں ملوث 9 افراد کو کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ بی مہیندر ریڈی ساکن نظام پیٹ کوکٹ پلی جو پیشہ سے فزیو تھراپسٹ ہے کم آمدنی میں زندگی گزارنے میں دشواریاں پیش آنے کے سبب اس نے تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ مہیندر ریڈی کے دوست سری پتی ریڈی نے بتایا کہ اس کے پاس 31 لاکھ روپئے موجود ہیں اور وہ اس کرنسی کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔ اسی طرح اس کا ایک اور دوست پی پردیپ کمار بھی 30 لاکھ پرانی کرنسی تبدیلی کرنے کی خواہش رکھتا تھا ۔ مہیندر ریڈی نے جے ناگ راجو نامی بروکر سے رابطہ قائم کیا اور 40 فیصد کمیشن کے عوض تنسیخ شدہ کرنسی کو تبدیل کرنے کیلئے کہا ۔ جس کے نتیجہ میں ناگراج نے اپنے دیگر ساتھیوں ڈی پی حسین محمد جہانگیر ، بی ششی کانت ، کے انیل ریڈی اور آر سریش کی مدد سے جملہ 65 لاکھ روپئے جمع کئے اور اس کی تبدیلی کیلئے معظم جاہی مارکٹ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب جمع ہوئے تھے کہ کمشنر ٹاسک فورس ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 65 لاکھ تنسیخ شدہ کرنسی برآمد کرلی ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار شدہ افراد کو ضبط کئے گئے نوٹس کے ہمراہ بیگم بازار پولیس کو حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT