Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش 2 افراد گرفتار

تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش 2 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /13 اگست (سیاست نیوز) تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش میں ملوث دو افراد کو کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ پی کرن کمار جو پیشہ سے سیول کنٹراکٹر ہے اپنے ساتھی آر پروین راج جو رئیل اسٹیٹ تاجر ہے اراضی معاملت میں حاصل کی گئی بھاری رقم کو مقررہ وقت میں تبدیل نہ کرسکے اور ایک شخص سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اس کے ذریعہ 40 فیصد کمیشن پر تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ مذکورہ افراد آج چیاپل روڈ عابڈس پر پہونچ کر ایک شخص کو 41 لاکھ پرانی کرنسی 500 اور 1000 کے نوٹس تبدیل کرنے پہونچے تھے کہ ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری نقد رقم برآمد کرلیا اور انہیں عابڈس پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT