Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تنظیم بنت حرم کا اتوار کو جلسہ تاثرات حج برائے خواتین

تنظیم بنت حرم کا اتوار کو جلسہ تاثرات حج برائے خواتین

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : شہر حیدرآباد اور اضلاع کے خاتون حاجیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جلسہ تاثرات حج برائے خواتین زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی (صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) 8 نومبر اتوار کو صبح 10 تا 3 بجے دن مدرسہ بنات الحرم مکہ مسجد میں منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محترمہ ساجد النساء حمد باری تعالیٰ جب کہ محترمہ فضل النساء و محترمہ سیدہ میمونہ نعت شریف پیش کریں گی ۔ اس سال حج سے واپس ہونے والی حاجی خواتین الحاجہ فریدہ بانو و الحاجہ روبینہ پروین و دیگر حاجی خواتین اپنے تاثرات حج بیان کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی ( نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) ، محترمہ رحمت النساء فاروقی ( صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ) ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم اس جلسہ کو مخاطب کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محترمہ عزیزہ محبوب انجام دیں گی ۔ اس سال حج کا ارادہ کرنے والی خواتین سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ بھی اس جلسہ میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618254762 ۔ 9247240425 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT