Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تنظیم تحفظ اردو کے آج تحریری و تقریری مقابلے

تنظیم تحفظ اردو کے آج تحریری و تقریری مقابلے

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد عثمان ، جناب شیخ سعید احمد نائب صدر کے بموجب 17 دسمبر بروز جمعرات کو 10 تا 11-30 بجے دن گیلاکسی ڈگری و جونیر کالج شاہ علی بنڈہ میں تنظیم تحفظ اردو کے زیر اہتمام ہائی اسکول تا پوسٹ گریجویشن سطح پر تحریری و تقریری مقابلے منعقد ہوں گے ۔ صدارت جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم کریں گے ۔ غزل سنگر جناب محمد رکن الدین کی حمد سے تقریب کا آغاز ہوگا ۔ مقابلے اردو ۔ انگریزی اور تلگو میں منعقد ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور ، ڈاکٹر محمد جنید ذاکر ، ڈاکٹر مجید بیدار ، ڈاکٹر جاوید کمال ، جناب سید فصیح حسین ، محترمہ عابدہ سلطانہ ، محترمہ پریم کاجل اے سی پی ملک پیٹ ، جناب شفیع اقبال ، جناب ایم ایم اے فاروقی ، جناب اعجاز الزماں ، محترمہ صادقہ بیگم پرنسپل گورنمنٹ گرلز جونیر کالج میسرم بارکس ، محترمہ نزہت فرحانہ پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج محبوبیہ ، پروفیسر خواجہ مظفر الدین ، جناب محمد ارشد صدیقی پرنسپل گورنمنٹ گرلز جونیر کالج حسینی علم ، مہمانان و ججس کے فرائض انجام دیں گے ۔ مقابلوں کے عنوانات ہائی اسکول : ’ مادری زبان ذریعہ تعلیم ‘ جونیر کالج : ’ مادری زبان کی اہمیت ‘ ڈگری کالج : ’ مادری زبان کے دستوری حقوق ‘ اور پی جی کالج : ’ مادری زبان کی ترقی میں صحافت کا رول ‘ مقرر کئے گئے ہیں ۔ فون نمبرات  9700758178 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT