Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / تنظیم میرانی ‘ سرینگر میں قومی پرچم لہرانے پر اٹل

تنظیم میرانی ‘ سرینگر میں قومی پرچم لہرانے پر اٹل

احمد آباد 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ تنظیم میرانی نے کہا کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر لال چوک سرینگر جا کر ترنگا پرچم لہرائیں گے ۔ انہیں نے کہا کہ کشمیر ہمارا حصہ ہے ۔ وہاں جانے کیلئے ہمیں کوئی پرمیشن نہیں چاہئے ۔ یہ ہمارا حق ہے ۔ تنظیم کے والد نے کہا کہ اگر انہیں سرینگر میں قومی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ بھوک ہڑتال کرینگے ۔ تنظیم کے والد عامر میرانی نے یہ بات بتائی ۔ ریاست میں گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج ‘ ہڑتال اور تشدد کی وجہ سے کرفیو کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں تحدیدات عائد ہیں۔ تنظیم میرانی چاہتی ہیںکہ یوم آزادی کے موقع پر سرینگر لال چوک میں قومی پرچم لہرایا جائے۔ واضح رہے کہ وہاں گذشتہ 33 دن سے کرفیو کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دو دن قبل کشمیر مسئلہ پر لب کشائی کرتے ہوئے وہاں حالات بحال کرنے کی اپیل کی تھی ۔ راجیہ سبھا میں اس مسئلہ پر مباحث کے دوران کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم کی خاموشی پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ملک کے عوام کشمیر مسئلہ پر وزیر اعظم کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT