Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / تنڈولکر کو عامر سے خاص توقعات

تنڈولکر کو عامر سے خاص توقعات

نئی دہلی ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  سچن تنڈولکر کو پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ’کچھ خاص‘ کرنے کی توقع ہے۔ ’کرک اِنفو‘ کو انٹرویو میں تنڈولکر نے کہا:’’وہ اچھے بولر اور بڑے باصلاحیت ہیں، اگر وہ اپنے ردھم میں آئے تو امید ہے کچھ خاص کرسکتے ہیں۔‘‘ تنڈولکر نے 2009ء کی آئی سی سی چمپینس ٹرافی میں محمد عامر کی 14 گیندوں کا سامنا کیا تھا جو دونوں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کے خلاف واحد مقابلہ ثابت ہوا۔ تنڈولکر کا کہنا ہے کہ انھوں نے عامر کے تازہ انٹرویو دیکھے ہیں اور وہ بدلے ہوئے شخص لگ رہے تھے۔
آمرے مفاد کے ٹکراؤ میں ملوث
وینگسرکر، راجیو شکلا کو کلین چٹ
ممبئی ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق انڈیا ٹسٹ بیٹسمن پراوین آمرے اور کرناٹک کے سابق لیفٹ آرم اسپنر رگھورام بھٹ کو کرکٹ بورڈ کے اومبڈسمن نے ’مفاد کے ٹکراؤ‘ کا قصوروار پایا ہے اور سابق ہندوستانی کپتان دلیپ وینگسرکر کو اسی طرح کے الزام پر کلین چٹ دی۔ بورڈ کے اومبڈسمن جسٹس (ریٹائرڈ) اے پی شاہ نے اسی طرح کے مسئلہ پر آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین راجیو شکلا کو بھی بے قصور قرار دیا۔ اس ضمن میں تفصیلات بی سی سی آئی کی ویب سائٹ bcci.tv پر دستیاب ہیں۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کی منیجنگ کمیٹی کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ آمرے آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈیرڈیولز کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ سابق چیف سلیکٹر وینگسرکر موجودہ طور پر نائب صدر ایم سی اے اور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈیمی (اعزازی عہدے) ہیں۔ وہ پونے میں جونیر کرکٹرز کیلئے کرکٹ اکیڈیمی بھی چلاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT