Monday , March 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / تنڈولکر کی زندگی پر فلم 26مئی کو ریلیز ہوگی

تنڈولکر کی زندگی پر فلم 26مئی کو ریلیز ہوگی

ممبئی ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں چند سال قبل کھیل یا کھلاڑیوں پر فلمیں بننا غیرمعمولی بات تھی لیکن شاہ رخ خان کی ’چک دے انڈیا‘ اور پھر ہندوستان کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنی فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی زندگی پر فلمیں بننے کا سلسلہ جاری ہے۔چند سال قبل ہندوستان کے عظیم ترین بیٹسمین سچن تنڈولکر کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرکٹ شائقین کیلئے دو دہوں تک دیوتا کی حیثیت رکھنے والے تنڈولکر پر بننے والی فلم کا کرکٹ حلقوں سمیت بالی ووڈ شائقین کو بھی ایک عرصے سے انتظار تھا اور 26مئی 2017 کو یہ فلم ’سچن: اے بلین ڈریمز‘ ریلیز کردی جائے گی۔اس فلم کی ڈائریکشن جیمز ارسکین نے دی ہے جو اس سے قبل ٹینس کے میچ پر فلم بنانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک سائیکلسٹ کی حادثاتی موت پر فلم بنائی ہے جبکہ ایشز سیریز پر فلم بنانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔اس فلم کا میوزک مشہور ہندوستانی کمپوزر اے آر رحمن نے دیا ہے اور سچن تنڈولکر نے فلم کی ریلیز سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان بھی کیا ہے۔یہ ٹیزر انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تھا اور ہندوستان ٹیم کے کھلاڑیوں ویراٹ کوہلی، یوراج سنگھ اور دیگر نے اسے شیئر بھی کیا تھا۔اس فلم کے دوسرے ٹیزر نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی کرکٹر سچن تنڈولکر کو کرکٹ بیٹنگ کا بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا ہے جہاں انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں 100سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ماہرین کے مطابق کرکٹ کتاب کے تمام اسٹروکس کی عملی تصویر سچن نے 200 ٹسٹ میچوں میں 15,921 اور 463 ونڈے میچوں میں 18,426 رنز بنائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT