Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تنہا زندگی گذارنے والی خواتین کو وظیفہ ‘ درخواستوں کا ادخال ختم

تنہا زندگی گذارنے والی خواتین کو وظیفہ ‘ درخواستوں کا ادخال ختم

حیدرآباد۔ 21 مئی (سیاست نیوز) تنہا زندگی گزارنے والی غریب خواتین کو ماہانہ ہزار روپئے وظیفہ فراہم کرنے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ کا آج اختتام ہوا۔ حکومت کو موصولہ درخواستوں کی تیزی کے ساتھ جانچ کی جارہی ہے تاکہ 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے موقع پر ریاستی سطح پر اور اضلاع کی سطح پر تنہا زندگی گزارنے والی خواتین میں وظائف تقسیم کئے جاسکیں۔ جملہ زائد از 5,720 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں می سیوا کے ذریعہ زائد از 3,782 درخواستیں اور منڈل دفاتر میں زائد از 2 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔ اب تک زائد از 1,751 درخواستوں کی یکسوئی کرکے درخواست گزار خواتین کو وظیفہ کیلئے اہل قرار دیا گیا اور فی الوقت 23 درخواست گزاروں کو نااہل قرار دیا گیا۔ باقی تقریباً 4 ہزار درخواستیں عہدیداروں کے زیرغور ہیں۔ جبکہ گزشتہ دنوں کے دوران چیف سیکریٹری ایس پی سنگھ نے تمام ضلع کلکٹروں کو تنہا زندگی گزارنے والی خواتین کے تعلق سے عاجلانہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔حکومت 2 جون کو استفادہ کنندہ خواتین میں وظائف کی تقسیم کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT